جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کوئی خوش گمانی میں نہ رہے کہ ریاست کمزورہے، اپوزیشن اور ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کررہے ہیں، حکومت کی اب تک کی حکمت عملی سے اپوزیشن کو آگاہ کیا ہے، اہم ایشو پر پورا پاکستان متحد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، حکومت کی جانب سے آئندہ کے لیے لائحہ عممل تیار کیا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا، جو تھوڑے عقل مند لوگ ہیں اشارے کو سمجھ لیں، ہم پاکستان کے آئین کے طابع ہیں، آئین کے تحت قانونی راستے اختیار کیے جائیں، ریاست اور تمام اداروں کے سربراہان قرآن و سنت کے تابع ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک نہیں بننے دیں گے، حکومت اپوزیششن کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائے گی، پہلے توجہ انفرا اسٹرکچر پر تھی، اب روزگار اور ایگریی کلچر پر توجہ ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں کچھ معاملات پر بات چیت چل رہی ہے، فی الحال آپریشن اور تمام صورتحال بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، ہم کسی کا نقصان نہیں چاہتے تشدد سے بچنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی حالات ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی، پارلیمنٹ متحد ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی بحران جب بھی ہوگا سب اکٹھے ہوں گے، پورا پاکستان اس معاملے میں اکٹھا ہے، ہر قدم سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اُٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو، خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزراء کو ہدایت کی ہے کہ ملکی موجودہ حالات پر مذہبی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام بڑی جماعتوں کی رائے کو اپنی رائے میں شامل کریں گے، فوکل پرسن تعینات کردئیے ہیں جو اتفاق رائے سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں