جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آج طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں‌ کے کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز دونوں کو آج طلب کیا ہے، تفتیشی ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔

جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت کی۔

- Advertisement -

حمزہ شہبازنے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے، اس لیے ضمانت کی منظوری دی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے بلائے جانے پرپیش ہوتا رہا ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب شہازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز 28 اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں