لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سبزہ زار میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے سڑک پر لاش کر رکھ کر احتجاج شروع کردیا، پولیس نے جاں بحق شخص کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے عمیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، لواحقین کے سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج شروع کردیا، ایس پی صدر کے مطابق جاں بحق ششخص ذہنی مریض تھا، راہگیروں پر چھری سے حملہ کررہا تھا۔
[bs-quote quote=”ذہنی مریض عمیر نے اہلکار مبشر پر بھی چھری سے وار کیا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ایس پی صدر”][/bs-quote]
ایس پی صدر کے مطابق ون فائیو پر کال کے بعد ڈولفن فورس موقع پر پہنچی، ذہنی مریض نے چھری کے وار کرکے خاتون سمیت 4 راہ گیروں کو زخمی کیا، ذہنی مریض عمیر نے اہلکار مبشر پر بھی چھری سے وار کیا، اہلکار مبشر اور ساتھی نے فائرنگ کی تو وہ جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سید علی شاہ کے مطابق ڈولفن اسکواڈ ٹیم کا اہلکار مبشر پیٹ میں چھریاں ؒگنے سے زخمی ہوگیا، مبشر کے کمر پر وار کیے گئے جن کا زخم دل تک گہرا ہے، ڈولفن اسکواڈ اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آجی آپریشنز نے ایس پی کو واقعہ کی حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں جبکہ پولیس نے مظاہرین پر مبینہ تشدد کرکے لاش ہٹوا کر راستہ کلیئر کرادیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈولفن فورس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورت طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کریں گے۔