ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: کون جیتا کون ہارا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول کے مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں یونیورسٹل چیمپئن شپ، ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ سمیت متعدد مقابلے ہوئے۔

کراؤن جیول میں مداحوں کو جن مقابلوں کا بے صبری سے انتظار تھا ان میں یونیورسل چیمپئن برون اسٹرومین اور بروک لیسنر اور انڈر ٹیکر، کین کا مقابلہ شان مائیکل اور ٹرپل ایچ سے تھا۔

یونائیٹڈ اسٹیس چیمپئن شپ

یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ میں روسو اور نکا مورا مدمقابل آئے، نکما مورا کو اعزاز کا دفاع کرنا تھا تاہم ان کے حریف ریسلر روسو بھی متعدد مرتبہ یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں اس مرتبہ نکامورا نے روسو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میں دا فنامونل کے نام سے مشہور اے جے اسٹائلز کا مقابلہ سموا جوئی سے ہوا، اے جے اسٹائلز نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ایک موقع پر ایسا لگا کہ اے جے اسٹائلز شکست سے دوچار ہوجائیں گے تاہم انہوں نے سموا جوئی کے تمام حربے ناکام بنادئیے۔

ڈی ایکس بمقابلہ برادرز آف ڈسٹرکشن

رومن رینز کے ہاتھوں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرڈ ہوکر پھر رنگ میں واپس آنے والے انڈر ٹیکر اور کین کا مقابلہ شان مائیکل، ٹرپل ایچ سے ہوا، پیش گوئیاں کی جارہی تھیں کہ کین اور انڈر ٹیکر باآسانی اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرلیں گے تاہم مقابلے کے آخر میں جب انڈر ٹیکر مار کھانے کے بعد ایک سائیڈ پر گرے ہوئے تھے تو شان مائیکل نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کین کے سپر کک لگائی اور پھر ٹرپل ایچ نے اپنا مخصوص داؤ لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔

یونیورسل چیمپئن شپ

کینسر کے سبب اپنا ٹائٹل چھوڑ کر چلے جانے والے رومن رینز کی عدم موجودگی کے سبب یونیورسل چیمپئن شپ کا مقابلہ اس بار بروک لیسنر اور برون اسٹرومین کے درمیان ہوا، بروک لیسنر نے اپنا مخصوص ایف فائیو کا دو بار استعمال کیا لیکن دونوں ہی بار اسٹرومین نے اس سے بچ نکلے تاہم تیسری بار لیسنر نے ایف فائیو لگا کر اسٹرومین کو رنگ سے باہر پھینک دیا اور ریفری کے کاؤنٹنگ شروع کی لیکن اسٹرومین رنگ میں واپس آگئے پھر انہوں نے کچھ مزاحمت کی لیکن لیسنر نے ایک بار پھر ایف فائیو لگا کر کامیابی حاصل کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں