کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اُٹھالی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، حالات کے پیش نظر 31 اکتوبر کو نسدھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی، دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پرپابندی تھی، یہ پابندی آئندہ دس روز کے لیے نافذ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ امام حسین ؓ کے چہلم کے سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے متعدد اضلاع میں موبائل سروس بھی جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔