اشتہار

کراچی : نیب کی بڑی کارروائی : سرکاری زمین پر قائم 14 لگژری بنگلے سیل کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی احتساب بیورو نے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں کارروائی کرتے ہوئے چودہ لگژری بنگلے سیل کردیئے، مذکورہ بنگلے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں سروے نمبر303میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چودہ لگژری بنگلے سیل کردیئے۔

مذکورہ بنگلے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اربوں روپے زمین پرقبضہ کرکے بنائے گئے تھے، اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی تھی، یہ بنگلےغیرقانونی الاٹ کی گئی 25 ایکڑ میں سے ایک ایکڑ زمین پر بنائے گئےتھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری آر ایس اینڈ ای پی گل حسن سے تحقیقات جاری ہیں، اس کیس میں سابق ایم ڈی واٹر بورڈ افتخار احمد سمیت3افراد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ25ایکڑزمین میں سے15ایکڑ زمین واگزار کرائی جاچکی ہے، قبضہ کی گئی زمین کی کل مالیت 25ارب روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں