منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شہری ٹھنڈ سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر سے ہی ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لیٹ میں آگئے، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، چترال، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سردی میں اضافہ ہوگا، جبکہ کوئٹہ، قلات، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کا بھی راج ہے، سردی کی شدت میں اضافے اور برفباری سے مشکلات بڑھ گئیں، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں بند راستے، کہیں لکڑیوں کی کمی اور کہیں لہو جماتی سردی نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو پریشان کردیا۔

گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش اور برفباری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

استور میں برفباری کے باعث کئی مقامات پرزمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، سردی بڑھی تو علاقے میں جلانے کے لیے لکڑی بھی نایاب ہوگئی، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں