سکھر: صوبہ سندھ میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں صادق آباد سے کراچی جانے والی کوچ بائی پاس پر الٹ گئی، جس سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور سترہ زخمی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔