ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

راس الخیمہ: تعمیراتی سائٹ پردیوارگرگئی، سوڈانی انجینئرہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں تعمیراتی سائٹ پر دیوار گرنے سے سوڈانی انجینئر ہلاک ہوگیا، واقعے کا ابتدائی سبب تعمیراتی نقص بیان کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کے علاقے الرفاء میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ نو تعمیر شدہ دیوار 40 سالہ سوڈانی انجینئر پر آگری، موقع پر موجود افراد نے ایمرجنسی مدد فراہم کرنے والے ادارے کو کال کرکے بلایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پولیس پٹرول جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاہم جب امدادی کارکنوں نے ادھیڑ عمر انجینئر کو ملبے سے نکالا تو وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے فارنزک لیب روانہ کردیا اور تحقیقات شروع کیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دیوار کی بنیاد اتنی مضبوط نہیں تھی جتنا کہ اسے ہونا چاہیے تھا ، یہی سبب ہے کہ تعمیر کے کچھ ہی وقت بعد وہ گر گئی۔

سانحے میں ہلاک ہونے والے انجینئر کی میت قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کو بیان ریکارڈ جمع کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے ، گواہوں کے بیانات اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی مدد سے ہی پولیس کسی حتمی فیصلے پر پہنچ سکے گی کہ آیا کہ ایک اتفاقی سانحہ تھا یہ پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا جرم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں