اشتہار

ہاؤسنگ منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے: فردوس شمیم نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے میں سندھ حکومت سنجیدہ نہیں، ہاؤسنگ منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جو کرپٹ ہوگا اسے چھوڑیں گے نہیں۔ سندھ میں ہاؤسنگ کا منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ ٹاسک فورس کے 4 اجلاس ہو چکے، سندھ حکومت غائب رہی۔ سعید غنی کو وزیر اعظم نے مدعو کیا لیکن چاروں مرتبہ وہ نہیں آئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے میں سندھ حکومت سنجیدہ نہیں، لگتا ہے پیپلز پارٹی ہاؤسنگ منصوبے پر حیران و پریشان ہے۔ ’ہم گھر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو سندھ حکومت نہیں رہے گی‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت اپنی زیر انتظام اراضی پر منصوبے بنا سکتی ہے۔

فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ کچھ طوطے بول رہے ہیں، فالودے والے کے پاس سے پیسے نکل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں