اشتہار

غیرملکی شہریوں کا پاسپورٹ رکھنے والے کفیل کو 15 برس قید ہوگی، سعودی عرب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے غیرملکی شہریوں کا پاسپورٹ رکھنے والے کفیل کے لیے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری کردہ انتباہ میں توجہ دلائی کہ اجیر کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں کرنا انسانی اسمگلنگ کا جرم تصور کیا جائے گا اور اس کی سزا 15 برس قید یا 10 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ جرم کسی عورت، بچے یا معذور کے حوالے سے کیا جائے گا تو ایسی صورت میں سزا مزید سخت کردی جائے گی۔

- Advertisement -

سزاؤں میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کفیل نے کسی غیرملکی شہری کی مرضی کے بغیر اقامہ یا میڈیکل انشورنس کارڈ اپنے پاس رکھا تو ایسی صورت میں اس پر 2 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمرہ ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب میں قیام پر 6 ماہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا

واضح رہے کہ سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود نئے قانون اور اس کے لائحہ عمل کے تحت تمام خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی نشاندہی کرچکی ہے جس کے تحت اگر کوئی نجی ادارہ ملازمین کی تعطیلات کی پابندی نہیں کرے گا تو اس پر بھی دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

پیشہ وارانہ صحت اور ادارہ سلامتی کے ضوابط پورے نہ کرنے پر 15 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا تاہم کوئی ایک خلاف ورزی ایک سے زیادہ دہرانے پر مذکورہ سزائیں بڑھا دی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں