اشتہار

امریکی کانگریس پر کس کا رہے گا کنٹرول؟ فیصلہ چند گھنٹوں بعد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی کانگریس پر کس کا کنٹرول رہے گا اس حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہوجائے گا، وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں کانگریس میں سینیٹ کی 35، ہاؤس کی تمام 435 نشستوں پر الیکشن ہوگا، ڈیموکریٹک اورری پبلکن پارٹیوں میں سخت مقابلہ ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مڈٹرمپ الیکشن میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، درجنوں ریاستوں کے گورنرز اور سینکڑوں میئرز کا انتخاب بھی آج ہوگا۔

- Advertisement -

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کی، ڈیموکریٹ امیدواروں کی انتخابی مہم میں سابق صدر اوباما نے حصہ لیا۔

امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اندرونی انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی، امریکا میں مڈٹرم انتخابات کا انعقاد صدارتی انتخابات کے 2 سال بعد ہوتا ہے۔

امریکا میں آج وسط مدتی الیکشن کاانعقاد ہوگا

مڈٹرم انتخابات میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کے لیے نمائندے چنے جاتے ہیں، امریکا میں سینیٹرز 6 سال کی مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔

ایوان نمائندگان میں ارکان 2سال کی مدت کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں، اب تک سینیٹ اور ہاؤس میں ری پبلکن پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

مڈٹرم انتخابات صدر ٹرمپ کے لیے ایک قسم کا ریفرنڈم ہیں، امریکا بھر میں 60 سے زائد مسلمان بھی انتخابی امیدواروں میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں