اشتہار

بیٹھ جاؤ بس بہت ہوگیا، ٹرمپ نے صحافی کو چپ کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی الیکشن میں روسی مداخلت سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ ناراض ہوگئے، ٹرمپ نے صحافی کو کہا کہ بیٹھ جاؤ بس بہت ہوگیا، میں کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتا یہ سب افواہ ہے۔

وہ مڈ ٹرم الیکشن نتائج پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کررہے تھے، امریکی صدر نے کہا کہ چیننل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز بھرتی کیے ہوئے ہیں، تم غلط خبریں دیتے ہو چینل چلاتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیرس میں روسی صدر سے ملاقات طے نہیں ہوئی، انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کو نہیں روکوں گا، میں سیاسی لحاظ سے اسے روکنا پسند نہیں کرتا ہوں۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلکنز نے ملک کی گورنر شپ پر بھی برتری حاصل کرلی ہے، اب وقت ہے کہ دونوں پارٹیاں مل کر کام کریں، ایوان نمائندگان نے میرے خلاف تحقیقات کیں تو ہم کسی ڈیل میں اشتراک نہیں کریں گے۔

یہ پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کو خاتون صحافی سے بدتمیزی پر تنقید کا سامنا

امریکی صدر نے کہا کہ جن کے لیے ہم نے بہت اچھی مہم چلائی وہ سارے امیدوار جیت گئے، ہم اگلے دو برسوں میں بھی ملک کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کل کامیابی کا دن تھا ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن میں حکمران جماعت نے سینیٹ میں زیادہ نشستیں جیتی ہوں، جیتنے والے ری پبلکنز بہت باصلاحیت ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر سے میری بہت اچھی ملاقات ہوئی تھی جس میں تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں