جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اقتدار کے عادی ن لیگیوں کو اپوزیشن میں رہ کر مشکل پیش آ رہی ہے: ندیم افضل چن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ن لیگی اقتدار کے عادی تھے، انھیں اپوزیشن میں بیٹھ کر مشکل پیش آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کو ماضی میں اپنے دور کی کارکردگی کا جواب دینا ہے۔

[bs-quote quote=”احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ندیم افضل چن” author_job=”رہنما پی ٹی آئی”][/bs-quote]

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے حکومتی اور اپنی پالیسیوں پر بات کریں مگر ذاتیات پر حملے نہ کریں، سسٹم ڈی ریل کرنے کے ذمہ دار ایسے ہی لوگ ہوں گے، ن لیگ بتائے کوئی ایسا کام جو زراعت کے لیے انھوں نے کیا ہو۔

افضل چن نے کہا کہ گنے کی صورتِ حال بہت خراب ہے، کسان پریشان ہیں، ایری گیشن اور ایگری کلچر کا جو حال ن لیگ نے کیا وہ سب کے سامنے ہے، ن لیگ کے قبضے سے حکومت کی زمینیں واگزار کرائی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک ان کی پالیسیوں کے نقصانات دور کر رہی ہے، ن لیگ دور میں کوئی ڈیم نہیں بنا، کوئی ٹرانسمیشن لائن نہیں لگی، جو کول پلانٹ لگا اس کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  مضبوط معیشت اور روزگار کی فراہمی ترجیح ہے، چھ ماہ میں مزید بہتری آئے گی، عمران خان


تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو لفظ بولا جائے گا وہ تاریخ کا حصہ بنتا جائے گا، پارلیمنٹ کی کارکردگی دنیا دیکھ رہی ہے، آئندہ نسلیں بھی دیکھیں گی کہ کس نے کیا کہا تھا، موجودہ صورتِ حال ملک کی سیاسی قیادت کا بہت بڑا امتحان ہے۔

انھوں نے کہا کہ احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے، اس صورتِ حال میں ایک دوسرے پر الزامات کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایک حد مقرر کرنا ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں