لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کاکوئی بھی مافیا احتساب کو نہیں روک سکتا، آسیہ بی بی اسلام آباد میں ہے، سپریم کورٹ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ہےتو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز گزشتہ 10سال سے پولٹری کا غیرقانونی کاروبار کرتے تھے، رانا مشہود حمزہ شہبازکے پولٹری کےکاروبار میں فرنٹ مین تھے اور ان کا نام ککڑی مافیا کے طور پر بھی مشہورہوا تھا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ککڑی مافیا کے ذریعے کل وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر حملہ کیا گیا اور آج صبح ملک احمدخان نےککڑی مافیا کے بیان سے لاتعلقی کااظہارکیا۔
شاہد خاقان عباسی نےاپنی ایئرلائن کے لئے پی آئی اے کوچونا لگایا
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ن لیگ نے کل ککڑی مافیا کے ذریعے ایک حملہ کرایا، دوسرا شاہدخاقان کے ذریعے کرایا اور تیسراحملہ کل اسمبلی فلورپر راناثنااللہ کے ذریعےکرایا، ن لیگ جتنے بھی حملے کرالے،وزیراعظم عمران خان اپنےویژن پرقائم رہیں گے۔
شاہدخاقان عباسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی ایل این جی میں کمیشن کی واپسی کے لیے اقدامات کریں، انھوں نےاپنی ایئرلائن کے لئے پی آئی اے کوچونا لگایا ، ایل این جی معاہدے میں قومی خزانے کونقصان پہنچایا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے چیک اپ فیس کی فکر چھوڑیں اور نیب سے پلی بارگین یا اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں، ککڑی مافیا ہو یا چپ چپیتا مافیا، راناثنااللہ مفرور مافیا بے شک جتنے حملے کرلیں، ان سب مافیاؤں کے سرغنہ حمزہ شہبازبھی ہمیں احتساب سےنہیں روک سکتے۔
خادمِ اعلیٰ، دامادِاعلیٰ اورفرزندِ اعلیٰ نےدونوں ہاتھوں سے خزانے کو لوٹا
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خادمِ اعلیٰ کہلانے والے کے داماد کی کرپشن بھی سامنے ہے، سب دیکھ رہے ہیں، علی عمران کےساتھی نےنیب سےپلی بارگین کرلی، حساب تو دینا ہوگا، خادمِ اعلیٰ، دامادِاعلیٰ اورفرزندِاعلیٰ نےدونوں ہاتھوں سے خزانے کو لوٹا۔
آسیہ بی بی کے حوالے سے انھوں نے کہا غیرملکی خبررساں ادارےکی آسیہ بی بی سےمتعلق خبرجھوٹ پر مبنی ہے، آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں وہ کہیں نہیں گئیں، وہ ملتان جیل سے رہا ہو کراسلام آباد آگئی ہے، معاہدےکےمطابق مدعی پارٹی آسیہ بی بی کیس کی نظرثانی اپیل دائرکریگی، سپریم کورٹ آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں شامل کرنےکاحکم دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاملے میں ہماری کوئی ذمہ داری نہیں۔
آسیہ بی بی ملتان جیل سے رہا ہو کراسلام آباد آگئی ہے
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولٹری مافیاسرغنہ نےچھوٹےتاجروں کےکاروباربندکرادیئےتھے، پنجاب کاکوئی ایساکنارہ نہیں جہاں انہوں نےکرپشن نہ کی ہو، پولٹری مافیاکےسرغنہ کوپی اےسی کاچیئرمین کیسےبناسکتےہیں، شہبازشریف کی گرفتاری پراحتجاج کامطلب کھسیانی بلی کھمبانوچے، ڈی جی نیب لاہور نےکل ایک انٹرویودیاہے، عوام سےاپیل ہے دیکھ لیں۔