ابوظبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، فخر زمان نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی، شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے جانے والا 210 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 40.3 اوورز میں پورا کرلیا، گرین شرٹس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، اوپنر امام الحق13 ویں اوور مییں فرگیوسن کی پہلی باؤنسر کھیلنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے انہیں نے 16 رنز بنائے تھے، ڈاکٹر نے اوپنر بلے باز کو 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
امام الحق کے جانے کے بعد بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور فخر زمان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شعیب ملک 10 اور سرفراز احمد 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیظ نے 27رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شاداب خان نے 2رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر فرگیوسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسپنر سودھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Match Summary!
Pakistan win the second #PAKvNZ ODI by 6 wickets and level the three match series.
More ➡️ https://t.co/tda3b35ZNj pic.twitter.com/5q81Ja8Lrx— PCB Official (@TheRealPCB) November 9, 2018
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اوپنر امام الحق کیوی بولر فرگوسن کا خطرناک باؤنسر ہیلمٹ پر لگا جس کے باعث وہ ریٹائر ہرٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، بال ہیلمٹ پر لگتے ہی امام الحق وکٹ پر گر گئے تھے۔
ابوظبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 209 رنز نو وکٹوں کے نقصان پر بنائے، روس ٹیلر نے نصف سنچری اسکور کی، شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 14 رنز کے مجموعی اسکور پر کولن منرو 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 25 رنز پر کیم ولیم سن بھی آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 74 رنز پر گری۔
For his remarkable spell of bowling, Shaheen Shah Afridi is the Man of the Match. #PAKvNZ pic.twitter.com/k3y5SlppXa
— PCB Official (@TheRealPCB) November 9, 2018
لیتھم 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرینڈ ہوم نے تین، ساؤتھی اور سودھی نے 13، 13 رنز کی اننگز کھیلی، نکولس نے راس ٹیلر کے ساتھ شراکت قائم کی اور ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔
نکولس کو 33 رنز پر حسن علی نے کلین بولڈ کیا، ایک اینڈ پر راس ٹیلر ڈٹے رہے انہوں نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد حفیط اور شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
قبل ازیں ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے ون ڈے کی شکست خوردہ قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری۔
Innings Break!
New Zealand: 209-9 (50 ov). Live Updates: https://t.co/tda3b3nBbT #PAKvNZ pic.twitter.com/C2poz9x1VW— PCB Official (@TheRealPCB) November 9, 2018
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 روزہ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست ہوچکی ہے۔
اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔
پاکستان سنہ 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا۔ آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے۔ سرفراز الیون ابو ظہبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔
سیریز جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو آج اور پرسوں بروز اتوار کو ہونے والے ون ڈے میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔