جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

میں نے کسی کی دم پر پاؤں نہیں رکھا جو لوگ تلملا رہے ہیں ،فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے عامر خان اور کنور نوید کے اثاثوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں نے تو کسی کی دم پرپاؤں نہیں رکھا، جو لوگ تلملا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات ایم کیو ایم پاکستان کو بحران سے نکالنے کےحل پیش کیے، پارٹی میں اور رابطہ کمیٹی پر کچھ لوگوں کا قبضہ ہے ، کارکنوں کی بڑی تعداد سمجھ رہی ہے اس سےتنظیم کو نقصان ہو رہا ہے۔

فاروق ستار نے ایک بار پھر انٹرا پارٹی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا رابطہ کمیٹی اپنے فیصلوں سے کارکنوں میں اعتماد کھو چکی ہے ، کارکنوں کو ذمے داروں کو 5 فروری کی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ تنظیمی کی بنیادی رکنیت سے ہٹانے کو مجھ سمیت کارکنان نے مسترد کیا، ہم جمہوری طریقے سے اوروہ ڈرا دھمکا کر پارٹی چلانا چاہتے ہیں۔

[bs-quote quote=”اگر یہ لوگ اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیتے تو بہت جلد میں پردہ اٹھادوں گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]

رابطہ کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں نے کسی کی دم پرپاؤں نہیں رکھاجو لوگ تلملارہے ہیں ، مجھ سمیت سب اثاثوں کی تفصیلات کارکنوں کی عدالت میں پیش کریں، اگر یہ لوگ پیش نہیں کریں گےتوبہت جلدمیں پردہ اٹھادوں گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں احتساب تک ملک میں کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ، عمران خان کو بھی اپنی پارٹی میں احتساب شروع کرنا ہوگا ، خالد مقبول بھی احتساب کی بات کریں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا 22 اگست کےبعدایم کیوایم پاکستان کولندن سے الگ کردیا، میرا لندن والوں سے کوئی رابطہ نہیں، مائنس ون اتفاق سے اور مائنس ٹو سازش کےتحت ہوا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا تھا، سابق سربراہ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ بہادر آباد مرکز میں ہنگامی اجلاس بلا کر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، فاروق ستار

جس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہا رابطہ کمیٹی کا میری رکنیت معطلی کا فیصلہ بزدلانہ ہے، پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، بہادر آباد میں عامر خان، کنور نوید، فیصل سبزواری کا قبضہ ہے، خواجہ اظہار، وسیم اختر، خالد مقبول کا بھی قبضہ ہے، 41 سالہ رفاقت کو چند ٹھیکیدار، قبضہ گیروں نے انا کی بھینٹ چڑھایا۔

[bs-quote quote=” رابطہ کمیٹی کا میری رکنیت معطلی کا فیصلہ بزدلانہ ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فاروق ستار”][/bs-quote]

انھوں نے مزید کہا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتا ہوں، فیصلہ غیرآئینی اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے، عامر خان اور کنور نوید کو میں نے چیلنج کیا کہ آؤ کارکنوں کا اجلاس بلاؤ، اجلاس میں اپنے اپنے گوشوارے دیانت داری سے پیش کریں، میں ان کی آنکھ میں تب سے کھٹکنے لگا جب میں سربراہ بنا اور معاملات ہاتھ میں لیے۔

یاد رہے 5 نومبر کو ایم کیو ایم فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ کہتے ہیں پارٹی میں آمریت نہیں، ایم کیوایم میں چند لوگوں کی آمریت ہے،وہ اپنے گوشوارے ظاہر کریں، وہ چند لوگ دبئی سمیت جہاں جائیدادیں ہیں، گوشوارے کارکنان کوبتائیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، میں کل بھی پی آئی بی کالونی میں رہتا تھا اور آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہ چند لوگ بتا دیں 1986میں کہاں رہتے تھے اور اب کہاں رہتے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ انسداد کرپشن کےنعرے پروزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، پیپلز پارٹی،ن لیگ،ایم کیو ایم سمیت جس نے بھی لوٹ مار کی احتساب ہونا چاہیے، پوچھا جائے یہ جائیدادیں اور پراپرٹیز کہاں سے آئیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں