لاہور: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے اراکین کی گفتگو کا نوٹس لے لیا.
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جہانگیر ترین اور اتحادی جماعت کی سامنے آنے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اتحادی جماعتوں اورپی ٹی آئی اراکین کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے.
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں قیام بڑھانے پر غور کر رہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دونوں فریق کو بٹھا کر تحفظات دور کریں گے.
واضح رہے کہ آج اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار کی ملاقات ہوئی.
اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں گورنر پنجاب پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا.
مزید پڑھیں: ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم
اب وزیر اعظم عمران خان نے اس ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے، امکان ہے کہ وہ اس ضمن میں اجلاس طلب کریں گے.
فیاض الحسن چوہان کا موقف
وڈیو لیک پر وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایڈیٹنگ کرکے چلائی گئی، سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے.
فیاض چوہان نے کہا کہ گورنراوراسپیکرکی اپنی ڈومین ہے، ایک دوسرے کے محکموں میں مداخلت نہیں کرتی.
سربراہ بھی گھرمیں نہ ہوتو چھوٹی موٹی نوک جھونک ہوجاتی ہے.