ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

افغانستان: طالبان کا فوجی چھاؤنی پر حملہ، 12 اہلکاروں سمیت 4 قبائلی لیڈر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں فوجی چھاؤنی پر طالبان کے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 12 اہلکاروں سمیت چار قبائلی لیڈر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دہشت گرد حملوں میں شدت آگئی، صوبہ بغلان میں قائم فوجی کیمپ پر حملے کرکے ایک درجن فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چار قبائلی لیڈر کی ہلاکت اس وقت ہوئی کہ جب طالبان کے حملے کے بعد وہ فوجی اہلکاروں کی لاشیں اکھٹی کررہے تھے کہ اچانک بارودی ڈیوائس پھٹ پڑی۔

حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند اپنے ساتھ دو فوجی اہکاروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے، جبکہ حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شدت پسندوں نے افغان صوبہ فراہ کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

خیال رہے کہ رواں سال نومبو کو امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیرِ نو افغانستان (SIGAR) نے رپورٹ جاری کی تھی کہ حالیہ برسوں میں افغانستان پر طالبان کا کنٹرول بڑھا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2015 میں افغان حکومت کا 72 فی صد علاقوں پر کنٹرول تھا، موجودہ کنٹرول 407 اضلاع میں 55.5 فی صد رہ گیا ہے، افغان حکومت اور فوج اپنا کنٹرول قائم رکھنے میں نا کام ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ افغان حکام کا ملک میں 65 فیصد کنٹرول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں