منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے سانس لینا محال کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک بھر میں موسم نے اپنا رنگ بدلنا شروع کردیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے سانس لینا محال کر دیا۔

تفیصلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری نے رنگ جما دیا، گلگت کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔

ملک میں برفباری تو کہیں رم جھم پھوار کے باعث موسم سرد اور ٹھنڈا ٹھار ہوگیا، بالائی سمیت مخلتف شہروں میں سردی نے انٹری دے دی۔

گلگت کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، استور میں جاڑے نے دھوم مچادی، اسکردو میں درجہ حرارت منفی دو پر پہنچ گیا۔

شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی بڑھادی، زیارت میں پارہ منفی ایک تک گرگیا۔

سردی آتے ہی کوئٹہ میں گیزر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، راولپنڈی لاہور سمیت پنجاب میں موسم میں خنکی بڑھنے لگی سندھ میں بھی ٹھنڈی ہوائیں سردی بڑھا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ استور اور اسکردو میں پارہ منفی ایک سے گرگیا ہے، کراچی کے شہری بھی سردی کی انگڑائیاں محسوس کررہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرد رہنے اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں