اشتہار

گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپراستعمال کیا: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں‌ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شرکا کو بریفنگ دی.

تفصیلات کے مطابق اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات نے شرکا کو  موجودہ صورت حال اور حکومتی لائحہ عمل سے آگاہ کیا.

[bs-quote quote=” اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں
فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

فوادچوہدری نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے اشتہارات کو  سیاسی آلہ کار کے طورپر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، ہم سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ، اس سے اجتناب برتیں گے.

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں، اشتہارات کے اجرا کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں.


مزید پڑھیں: میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فواد چوہدری

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ادائیگی کی ضمن میں اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس کے بعد میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صحافت کو استحکام ملے گا.

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میڈیا حساس نوعیت کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سہولت لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں