اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ: میئر سمیت 726 افراد کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں منی لانڈرنگ میں ملوث میئر کراچی وسیم اختر سمیت 726 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 726 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

منی لانڈرنگ میں ملوث ان افراد میں میئر کراچی وسیم اختر کا نام بھی شامل ہے۔ وسیم اختر کے علاوہ دیگر افراد میں قمر منصور، اشفاق منگی اور تنویر الحق تھانوی سمیت اہم نام شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ 726 ناموں سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے جمع ہونے ہیں۔

خیال رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے 50 سے زائد رہنما غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث تھے۔ ادارے کے نام پر اربوں روپے کی رقوم منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی جائے گی۔

کے کے ایف پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے تحت درج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں