اشتہار

برطانوی وزیراعظم کی کابینہ نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی کابینہ نے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان جلد بریگزٹ کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، برطانوی کابینہ نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری 5 گھنٹےطویل اجلاس کے بعد دی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت مشکل ہے، اس مشکل سے نکلیں گے، بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکلات آسکتی ہیں، چاہتے ہیں جلد بریگزٹ کا معاملہ حل کرلیا جائے، امید ہے یورپی یونین کی جانب سے مثبت فیصلے کیے جائیں گے۔

بریگزٹ معاملہ، برطانیہ اور یورپی یونین معاہدے کے مسودے پر متفق

گذشتہ روز برطانیہ اور یورپی یونین نے بریگزٹ سے متعلق معاہدے کے مسودے پر تکنیکی سطح پر متفق ہونے کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ملین پاؤنڈ کے سیکڑوں منصوبے شروع کرنے ہوں گے، بریگزٹ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں برطانوی معیشت کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمونڈ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں اس حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاملے پر یورپ اور برطانیہ کے تناؤ کے باعث برطانوی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے، اس بابت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں