کراچی: شہرقائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں تین ہفتے سے جاری پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، حلقے سے منتخب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے مسئلہ سندھ اسمبلی میں اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن اور قائم خانی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں تین ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہےسرکاری ہائیڈرنٹ سے بھی مکینوں کو پانی نہیں مل رہا۔
مکینوں نے شکایت کی ہے کہ سرکاری ہائیڈرینٹ پر پانی چور مافیا کا راج ہے جو علاقہ مکینوں کو فراہم کرنے کے بجائے پانی سائٹ ایریا میں فیکٹریوں کو بیچ رہے ہیں۔
نیز قائم خانی کالونی اور اطراف کے بعض علاقوں میں فراہمی اب کی لائنیں موجود نہیں ایسے علاقوں کے مکینوں نجی طورر پر چلنے ٹینکرز سے ملنے والے بورنگ کے پانی پر اکتفا کرتے ہیں لیکن ساکران سے کراچی پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث منہ مانگے داموں ملنے والے ٹینکرز بھی ناپید ہو گئے۔
ایسے میں لگ بھگ تین ہفتوں سے مکین بوند بوند کو ترس گئے علاقہ مکینوں کی مسلسل شکایات کے بعدتحریک انصاف کے منتخب رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے سندھ اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایا۔
رکن سندھ اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کے ذریعے صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ پی ایس 116 بلدیہ ٹاؤن میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے اب تک حلقے میں پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے کیا کیا اقدامات کیے گئے؟