جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، سرفراز احمد کیویز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین پھر سے کیویز پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، ابوظبی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی سے پردہ اٹھادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مشکل فارمیٹ ہے، بہت سنبھل کر کھیلنا ہوگا، کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو محمد عباس کا خوف ستانے لگا ہے، طویل فارمیٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو فتح ہماری ہوتی: سرفراز احمد

اب تک کھیلے گئے پچپن ٹیسٹ میں شاہینوں نے چوبیس جیتے، ابوظبی میں پاکستان مضبوط ہے، قومی ٹیم اس میدان میں اب تک صرف ایک ٹیسٹ ہاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جمعے کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں