ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی اننگز کا آغاز 59 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
اظہرعلی نے 10 اور حارث سہیل نے 22 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پرٹک نہ سکے اور 91 کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی 22 اور حارث سہیل 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 26 اور نوجوان بلے باز بابراعظم 28 رنز بنا کر اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
ابوظہبی ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 2 وکٹ پر 59 رنز بنالیے
یاد رہے کہ گزشتہ روز مہمان ٹیم نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے یاسرشاہ نے 3 جبکہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔