ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

35 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری، نیب کا سابق سیکریٹری خارجہ کی طلبی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ن لیگی حکومت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، 35 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر نیب نے سابق سیکریٹری خارجہ کی طلبی کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی حکومت کے گھپلوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، تیس سے زائد بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر نیب نے اعزاز چوہدری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

[bs-quote quote=”اعزاز چوہدری پر کابینہ کی منظوری کے بغیر سمری پر دستخط کرنے کا الزام ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پر کابینہ کی منظوری کے بغیر سمری پر دستخط کرنے کا الزام ہے۔ سمری فواد حسن فواد کے احکامات پر تیار کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ گاڑیاں غیر ملکیوں کے لیے خریدی گئیں لیکن شریف خاندان کے زیرِ استعمال رہیں۔ گاڑیاں نواز شریف کے کہنے پر خریدی گئیں۔


یہ بھی پڑھیں:  العزیزیہ ریفرنس: میں نے ذاتی طور پر کبھی قطری خطوط پرانحصارنہیں کیا‘ نواز شریف


خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت بھی جاری ہے، گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم نے عدالت سے کہا کہ انھوں نے ذاتی طور پر کبھی قطری خطوط پر انحصار نہیں کیا، العزیزیہ کی فروخت یا اس سے متعلق کسی ٹرانزیکشن کا کبھی حصہ نہیں رہا۔ وہ عدالت میں قطری خطوط سے لا تعلقی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کی ہے، سابق وزیرِ اعظم مزید 31 سوالوں کے جواب پیر کے روز قلم بند کرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں