جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چند ماہ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے‘ مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مشیرِاطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے، چند ماہ میں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات سندھ نے کلفٹن زمزمہ میں ریسٹورنٹ سے مبینہ طورپر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔

متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا جائےگا۔

مشیرِاطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے، چند ماہ میں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

کراچی: کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے

وزیراعلیٰ سندھ نے مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی موت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

بعدازاں 12 نومبرکو کراچی کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے دو ننھے بھائیوں کی تدفین کر دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں