جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ میں فرانزک اور ڈی این اے ٹیسٹ کی لیبارٹری قائم کرنے کے لیے اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ میں فرانزک اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت صوبے میں فرانزک اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیب کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

[bs-quote quote=”دو روز میں کراچی یونی ورسٹی کو 220 ملین روپے جاری کیے جائیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”چیف سیکریٹری سندھ”][/bs-quote]

چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ فرانزک لیب کے جلد قیام کے لیے ماہرین کو شامل کیا جائے، لیب کے لیے 30 ایکڑ زمین دی گئی ہے، فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کراچی یونی ورسٹی اور لمس جامشورو لیبارٹریز کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، چیف سیکریٹری سندھ نے محکمۂ خزانہ کو ہدایت کی کہ 2 روز میں کراچی یونی ورسٹی کو 220 ملین روپے جاری کیے جائیں۔


یہ بھی پڑھیں:  سندھ لیبارٹری ڈیڑھ ماہ سے بند، اہم مقدمات فرانزک رپورٹس کے منتظر


اجلاس میں ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کے لیے پولیس اور ایم ایل او کی ٹریننگ کا فیصلہ بھی کیا گیا، ممتاز علی شاہ نے کہا کہ یہ تربیت جامعہ کراچی اور لمس جامشورو کے ماہرین کی زیرِ نگرانی فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں