ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے، ایڈمرل ظفرعباسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک2018کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستان نیوی کی بحری سی اسپارک مشق2018اختتام پذیر ہوگئیں۔

اختتامی اجلاس میں پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف سی اسپارک مشق کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اختتامی اجلاس میں پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ مشق سے حاصل تجربات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے آپریشنل تیاریوں کا تجزیاتی جائزہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشق کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے قابل تحسین ہیں، میری ٹائم مشق سی اسپارک2018کا کامیاب انعقاد قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق ” سی اسپارک “2018 کا جائزہ لیا

ترجمان نیوی کے مطابق مشق میں جنگی جہازوں،آبدوزوں، فضائی طیاروں، اسپیشل فورسز، میرین فورس نے حصہ لیا، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاک فضائیہ نے مشق میں شرکت کی، اس کے علاوہ مشق میں پاک آرمی کے فضائی دفاع کے شعبوں، مختلف وزارتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں