جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے، وزیر اعظم ملایشیئن ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر خزانہ اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم ملایشیئن ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملایشیئن ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وہ ملائیشیا میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا بھی ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت رزاق داؤد جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات صدارتی محل میں ہوئی جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالر کرائم پر قابو پانے کا بھی معاہدہ طے پایا۔

علاوہ ازیں ڈرگ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں