ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت اجلاس، 13 انکوائریز کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں سابق وفاقی وزرا و دیگر اہم افراد کے خلاف 13 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں 13 انکوائریز کی منظوری دی گئی ہے جس میں سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف ریفرنس بھی شامل ہے۔

[bs-quote quote=”ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب پر آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس دائر ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر پر اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے، نیب کے مطابق ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب پر آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر ہوگا۔

نیب اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اکرم درّانی اور سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔

جن ریفرنسز کی منظوری دی گئی ہے ان  میں مردان، خیبر پختونخوا کی ولی خان یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کے خلاف ریفرنس بھی شامل ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات، 71 نام شامل


چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میگا کرپشن کیسز ترجیحی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائے جائیں گے۔ انھوں نے نیب عملے کو نیب دفتر آنے والے تمام افراد کا احترام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں