جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کو ایک بڑی کام یابی مل گئی، کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے اہم کمانڈر سمیت 70 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

[bs-quote quote=”بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھ کر عیاشی کر رہے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”عسکریت پسند کمانڈر”][/bs-quote]

- Advertisement -

سینیٹر انوار الحق نے عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکے نوجوان واپس آئیں گلے لگائیں گے، امن بلوچستان کے تمام سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، کالعدم تنظیمیں لوگوں کو دست و گریباں کرا رہی ہیں۔

سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کلبھوشن کی صورت ثابت ہو چکی ہے، بڑی تعداد میں مزید فراری قومی دھارے میں شامل ہوں گے، بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو ورغلایا گیا۔


یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان: 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل


دریں اثنا سابق عسکریت پسند کمانڈر دران مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با عزت واپسی یقینی بنانے پر حکومت کا شکر گزار ہوں، ہم اب اپنے ملک کے دفاع کے لیے لڑیں گے، بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھ کر عیاشی کر رہے ہیں۔

یاد رہے دو ماہ قبل بھی بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے تھے، عسکریت پسندوں نے اس موقع پر قومی تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں