جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاک فوج کی صلاحیت کو مدِ نظر رکھ کر بھارت کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے: آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کو پاک فوج کی صلاحیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔

[bs-quote quote=”بہتر ہوگا بھارت اپنے وسائل امن و ترقی کے لیے استعمال کرے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

انھوں نے کہا ’پاک فوج جنگی صورتِ حال سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت کی حامل ہے، پاک فوج کی صلاحیت کو مدِ نظر رکھ کر بھارت کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔‘

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے، بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے جارحانہ بیانات بڑھے ہیں، بہتر ہوگا بھارت اپنے وسائل امن و ترقی کے لیے استعمال کرے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر انھیں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ایل او سی کی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔


یہ بھی پڑھیں:  اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، پروپیگنڈے سے عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے متاثرہ کشمیریوں کے عزم کی بھی تعریف کی کہا کہ ایل او سی پر مقیم کشمیریوں کی جرأت قابلِ دید ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کو بھی سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں