منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات: سکھ یاتریوں کی تین ٹرینیں پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کو لے کر تین خصوصی ٹرینیں واہگہ اسٹیشن لاہور پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے 549 یومِ پیدائش کی تین روزہ تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے 3800 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

[bs-quote quote=”ہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیرِ مقدم کرتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

ڈی سی راجہ منصور اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ احسان طاہر اور دیگر افسران نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے عوام سے ہمیشہ محبت ملی ہے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یاتریوں کے لیے خاطرِ خواہ انتظامات کیے گئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔


یہ بھی پڑھیں:  اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا، ڈومیسائل سامنے آنے پر انتظامیہ پریشان


سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ مرکزی تقریب گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جمعے کے روز ہوگی۔

دریں اثنا ترجمان دفترِ خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یاتریوں کو خوش آمدید کہا، ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیرِ مقدم کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سکھ یاتری بابا گرو نانک کے یومِ پیدائش کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں