جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی صحافی کا قتل: امریکی صدر کا سعودی عرب کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف سخت مؤقف اپنا کر عالمی معیشت کو تباہ کرنا نہیں چاہتے، تعلقات معمول پر رہیں گے۔

[bs-quote quote=”ہو سکتا ہے سعودی ولیٔ عہد خاشقجی کے قتل سے متعلق کچھ نہ جانتے ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈونلڈ ٹرمپ”][/bs-quote]

- Advertisement -

دوسری طرف امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان کے کردار کی تحقیقات کرائیں۔

جب کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سابقہ بیان سے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے سعودی ولیٔ عہد خاشقجی کے قتل سے متعلق کچھ نہ جانتے ہوں۔ تاہم کسی بھی صورتِ حال میں سعودی عرب سے تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انٹیلی جنس ادارے خاشقجی قتل سے متعلق تمام معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا دفاع کیا۔


یہ بھی پڑھیں:  ایسا ہوسکتا ہے  جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا ہو، ڈونلڈ ٹرمپ


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی اے نے تحقیقات سے اخذ کیا ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی ولیٔ عہد نے دیا تھا۔

جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولیٔ عہد نے دیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں