جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حریت رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پرمقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پر آج مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم تحریک حریت جموں کشمیر کے سینئر رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پر آج وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا بھارت نے حریت قیادت ختم کرنے کے پلان پرعمل شروع کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حفیظ اللہ کو دو روز قبل ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

کشمیری رہنما گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اور انہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی شدید مذمت


یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میرکے قتل کی شدید مذمت کی تھی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں