جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، چیئرمین سکھ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب: چیئرمین سکھ کمیٹی تارا سنگھ نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چیئرمین سکھ کمیٹی تارا سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، دنیا بھر کے سکھ کرتارپور بارڈر کھلنے کے اعلان پر خوش ہیں۔

سردار تارا سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت بھی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دے، نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ پاکستان سے واپسی پر بھارتی حکومت کا رویہ قابل مذمت تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔

دوسری جانب بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کوریڈور گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی بارڈرتک بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے، اس پرمسرت موقع پر ہم پاکستان میں سکھ برادری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خبر سنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں