جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دبئی: بھارتی خاتون جعلی ڈاکٹر کو 6 ماہ قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی مقامی عدالت نے بھارتی خاتون جعلی ڈاکٹر کو 6 ماہ قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک 38 سالہ کینیڈین نژاد بھارتی خاتون کو ماہر امراض جلد ظاہر کرکے مریضوں کا علاج کرنے کے جرم میں 6 ماہ قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی، سزا مکمل کرنے کے بعد خاتون کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

استغاثہ کی جانب سے خاتون پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے دبئی میں میڈیکل پریکٹس کی خاطر جعلی ڈپلوما جمع کرواکر لائسنس حاصل کیا۔

- Advertisement -

استغاثہ کے مطابق 38 سالہ خاتون نے دبئی میں امراض جلد کا کلینک کھولنے کی خاطر جعلی دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی جس کا پتہ نہ چلنے پر خاتون کو لائسنس جاری کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دبئی : اجتماعی زیادتی کی جھوٹی شکایت درج کروانے پر پاکستانی خاتون کو 3 ماہ قید

بھارتی خاتون جعلی ڈاکٹر نے طبی اسناد کی جانچ پڑتال کرنے والی ایک کمپنی کو ای میل کے ذریعے دھمکی دی تھی کہ وہ اس کی دستاویزات کی جلد از جلد تصدیق کردی جائے اور اگر کمپنی نے اس کی دستاویزات پر کوئی اعتراض اُٹھایا تو اسے بند کروادیا جائے گا۔

عدالت نے خاتون کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس نے میڈیکل پریکٹس کے لائسنس کے حصول کے لیے جعلی کاغذات جمع کروائے تھے، اس لیے اسے 6 ماہ قید اور دو لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں