منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کرتارپور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بارڈر کھولنے کا سہرا بابا گرو نانگ کے عقیدت مندوں اور پاکستانی عوام کو بھی جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بارڈر کھلنے کا کریڈٹ میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اب میرا دوست بلائے گا تو ایک ٹانگ پر چل کر بھی پاکستان ضرور آؤں گا۔

- Advertisement -

بعد ازاں کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر سرحد پار سےرابطے شروع اور بھارتی کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاویدسے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، چیئرمین سکھ کمیٹی

اسی سے متعلق: سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا خوش آئند ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے  پاکستانی حکومت اور بالخصوص عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، وہاں کے لوگوں اور میڈیا نے بہت زیادہ پیار دیا جسے ابھی تک نہیں بھول سکا۔ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کےفیصلےپر بہت خوش ہوں، پاکستان کی جانب سے مثبت اقدام پر اُن کا تہہ دل سے شکر گزار بھی ہوں کیونکہ پاکستانی حکومت نے جو وعدہ کیا اُسے پورا کر دکھایا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان امن اور بھائی چارہ بڑھےگا۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک سےدوستانہ تعلقات چاہتاہے، پی ٹی آئی حکومت خطےمیں امن کے لیے اپنی ہرممکن کوشش جاری رکھے گی کیونکہ ہم خطے میں ہمیشہ ہی امن کے خواہاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں