جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آرمی چیف نے11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے11دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی، دہشت گرد مسلح افواج اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے11دہشت گردوں کی سزائے موت کے پروانوں پر ستخط کردیئے، اس کےعلاوہ 22 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ دہشت گرد مسلح افواج اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں26شہری، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں ہیں، جن دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کی گئی ہے ان میں انورسلام، عرفان الحق، صاحبزادہ، نادرخان، عزت خان، امتیاز ، امیر زیب، بادشاہ عراق، اظہاراحمد، اکبر علی اور محمد عمران شامل ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی تک فوجی عدالتوں سے دی جانے والی 56 دہشت گردوں کی سزاؤں پر عملدر آمد ہو چکا جبکہ 13 دہشت گردوں کو آپریشن رد الفساد سے پہلے اور 43 کو بعد میں پھانسی دی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ مجموعی طور پر فوجی عدالتوں سے231 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 167 دہشت گردوں کو مختلف سزائیں سنائی جا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں