لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے سودن میں دس ٹرینوں کا منصوبہ پورا کیا،نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کوبری طرح نوچاہے، قوم چوراورچوکیدارمیں بےایمان اورایماندارمیں فرق کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 100 دنوں میں10ٹرینوں کا منصوبہ مکمل کردیا ہے، فریٹ ٹرینیں مارچ تک 12 کردیں گے۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی سیاسی پوسٹنگ والوں کوفارغ کردیں ، جو ملازمین کام نہیں کررہے یکم کو میٹنگ میں ان کو بھی فارغ کردیں گے، چاہتے ہیں ریلوے میں نوجوانوں کو شامل کریں۔
شیخ رشید نے کہا رسالپور فیکٹری کو5 ٹرینیں ٹھیک کرنے کے لئے دی ہیں، لوکوموٹیو کو ٹھیک کررہے ہیں، ہمارے مزدور کام کررہے ہیں، کمیشن کھائے گئے، ادارے کو تباہ کیاگیا، 69 لوکوموٹیو آئے جو تباہ و برباد کھڑے ہیں، اس کے بعد اور بھی لوکوموٹیو آئے، جن میں 5 خراب کھڑے ہیں۔
[bs-quote quote=”ہم نے سودن میں دس ٹرینوں کا منصوبہ پورا کیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایم ایل ون آرہا ہے ہمارے پاس ہے ، ایم ایل ون کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، ایم ایل ون میں کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک ہوگا، جس میں کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور 160تک اسپیڈرکھی ہے، ٹریک160اسپیڈ کا مطلب ٹرین 260 اسپیڈ تک چل سکے گی، ہوسکتا ہے ایم ایل ون کا ٹھیکہ کسی پرائیویٹ کمپنی کو دے دیں۔
وزیرریلوے نے قوم سے درخواست کی کہ مجھے ایک مہینہ زیادہ دے دیں، 30 دسمبر تک ریلوے میں بڑے اقدامات کیے ہیں، سفاری ٹرین پر بھی کام ہو رہا ہے، جلد خوشخبری دی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا ایم ایل ون کے بعد ایم ایل ٹو اور تھری پربھی جائیں گے، ریلوے کی زمین پر 5ہزار لوگوں نے گھر بنالیے، ماضی میں سہولت دی گئی، 5 سے 10ہزار مکان گھرانا میرے بس کی بات نہیں، کے ایم سی آگے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکچھ سیاستدانوں کیساتھ قوم کے کچھ عناصربھی کرپٹ ہیں، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار دینا چاہتے ہیں، پشاور سے لنڈی کوتل تک نئے ٹریک کا آغاز کیا جارہا ہے، طور خم کے ذریعے تجارت ہورہی ہے، ہم بھی حصہ ڈالیں گے۔
[bs-quote quote=” وزیرہوں قوم کےکندھوں پربوجھ ڈال کرنہیں جاؤں گا،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
وزیرریلوے نے کہا ریلوے کے اسپتال پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کی کھلی آفرکرتے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کو آفر ہے آگے آئیں اور ریلوے کے اسپتال حاصل کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرہوں قوم کےکندھوں پربوجھ ڈال کرنہیں جاؤں گا، ہم سے روسیوں نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ترجیح چین ہے۔
انھوں نے مزید کہا نوازشریف اورآصف زرداری نےملک کوبری طرح نوچا ہے، قوم فیصلہ کرے اور چوراورچوکیدارمیں بےایمان اور ایماندار میں فرق کرے۔