جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی: عزیزآباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے علاقے عزیزآباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق زخمی اہلکار کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اہلکار پرفائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واردات میں شریک دیگر3 ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے بن قاسم میں سرچ آپریشن کے دوران 3ملزمان سمیت 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان صدام حسین ، گل شیراورعبدالفتح سے منشیات، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تینوں ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں جیل جاچکے ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم شریف حیدرآباد میں2010 میں اغوا، مقابلے ودیگرجرائم میں ملوث رہا ہے، دیگرزیرحراست افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں