جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے 12 بجے شروع ہوا۔

نیوزی لینڈ نے 24 کے مجموعی اسکور سے اننگز کا آغاز کیا تو جیت راول 30 رنز اور ٹام لیتھم نے 50 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

- Advertisement -

یاسر شاہ نے 31 رنز پرآؤٹ کیا اور پھر اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کی کمرتوڑ دی۔

لیگ اسپنریاسر شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 41 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد پاکستان کو پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ پر 328 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 اور بابراعظم نے 127 رنز بنائے تھے۔

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 418 رنز پر ڈکلیئر کردی


پاکستان کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز جیت راول اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے تھے۔

ابو ظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی


یاد رہے کہ 19 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم آسان ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں