اسلام آباد / کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں سردی قدم جمانے لگی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سہانا ہو گیا، کراچی میں بھی بادلوں کے سائے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری ٹھنڈ سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، ملک کے بیشتر حصوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیے، ملک کے شمالی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔
اسلام آباد میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے، شہری خوبصورت موسم کے مزے لینے لگے۔ کراچی میں چھا ئے بادلوں نے موسم سہانا بنادیا۔۔ خنک ہوائیں ٹھنڈ بڑھانے لگیں۔
پنجاب کے بیشتر شہروں میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی ٹھنڈ نے ڈیرے جمالئے۔
گزشتہ روز برفیلی وادی اسکردو میں پارہ منفی پانچ تک گرگیا، شدید سردی میں شہری ٹھٹھرنے لگے ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں بند راستے، کہیں لکڑیوں کی کمی اور کہیں لہو جماتی سردی نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو پریشان کردیا۔ محکمہ موسمیات نے بھی ٹھنڈ میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔