کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے گیارہ جواری گرفتار کرکے داؤپرلگی 80 ہزار نقدی اور قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ ، الاآصف اسکوائراور اطراف کی آبادی میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران دس ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دوملزمان سے ایک کلوچرس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس نے لیاقت آباد نمبرچارمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چاراسٹریٹ کریمنل اورموٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرکے دوپستول، کیش، دوموٹرسائیکل پارٹس اورمنشیات برآمد کی۔
ادھرلائنزایریا میں کامبنگ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ شاہراہ نورجہاں سے دو ڈاکووں سمیت تین ملزمان گرفتارکرکے دو پستول برآمد کیے۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔