جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میں صدر مملکت عارف علوی نے  ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزار اٹھارہ کا افتتاح کردیا، صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج دنیا میں دہشت گردی کے خلاف تجربہ کار فورس ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

تفصیلات کے مطابق  صدرعارف علوی نے آئیڈیاز2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے لیے دفاعی نمائش میں ہونا اعزازکی بات ہے، آئیڈیاز 2018 منعقدکرانے  پر مبارکباد دیتاہوں، دفاعی نمائش کےانعقاد پرانتظامیہ مبارکباد کی حقدارہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوارہے، میرےلیے دفاعی نمائش میں شرکت اعزازکی بات ہے، دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردارقابل ستائش ہے، پاک فوج دنیامیں دہشت گردی کے خلاف تجربہ کارفورس ہے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”ہمیں پاک فوج کےشہداپرفخرہے
اپنےملک کےدفاع کے لئے ہم ہر قدم اٹھائیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

عارف علوی نے کہا افغانستان جنگ کے32 لاکھ متاثرین کوپاکستان میں پناہ دی ، ہم امن چاہتےہیں اورخطے میں استحکام کے خواہاں ہیں، ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات اور خوشگوار ماحول چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنےملک کےدفاع کے لئے ہم ہر قدم اٹھائیں گے، ہمارے ہتھیاردفاع کےلیے ہیں، دہشت گردوں نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا، ہمیں پاک فوج کے شہدا پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے کہا پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،  حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پر گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، مسائل حل ہونے چاہیئں، جنگ کوئی حل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان ہرشہری کوبھرپورتحفظ فراہم کرتاہے، عوام کی فلاح وبہبوداوران کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، جے ایف تھنڈر، سپر مشاق طیاروں اوردیگر دفاعی آلات کی تیاری پر فخر ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عارف علوی نے کہا جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں،مسائل باہمی مذاکرات سےحل ہوسکتےہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتےہیں، بھارت طاقت سے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا، بھارت کومذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

[bs-quote quote=”بھارت طاقت سے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا، بھارت کومذاکرات کی میز پر آنا ہوگا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

صدر کا کہنا تھا کہ یقین سے کہتا ہوں پاکستان جیسا خوبصورت ملک کوئی نہیں، خطے میں امن واستحکام کے لئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہیں، پاکستان جغرافیائی لحاظ سےبہترین مقام پرہے، پاکستان خطےکےمسائل کامذاکرات سےحل چاہتاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت تاجراورسرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول فراہم کررہی ہے، پاکستان پوسٹل سروسزنےآئیڈیاز2018کاٹکٹ جاری کیاہے۔

صدر  پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاع لحاظ سےخودانحصاری کی طرف جارہاہے، خطےکی ترقی علاقائی امن واستحکام سےوابستہ ہے، ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، پاکستان امن واستحکام اورترقی کی منزل حاصل کرلےگا۔

خیال رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 میں اکیاون ملکوں سے دوسوباسٹھ مندوبین شریک ہوں گے جبکہ چھ ملکوں کے ائیرچیف خصوصی طور پر نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیابھرکی دفاعی صنعت اپنی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کرے گی، تین سو اکیس غیر ملکی کمپنیاں اور دوسوایک پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں، دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں میں امریکا،چین،اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ،روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، عرب امارات سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں ، نمائش میں امریکا ، چین ، ترکی سمیت دیگر ممالک  حصہ لے رہے ہیں، دفاعی نمائش میں ڈرون، بغیر پائلٹ کے جاسوسی طیارے ،آبدوز،لڑاکا طیارہ ، ٹینک ، بکتر بند سمیت جدید اسلحہ رکھے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں