اشتہار

دبئی ٹیسٹ: شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں کیویز کو آؤٹ کلاس کردیا،  شاہنوں نے مقابلے  اننگز اور 16رنزسےجیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بلیک کیپس کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

لیگ اسپنر یاسرشاہ نےعمران خان کاایک میچ میں سب سےزیادہ وکٹیں لینےکاریکارڈبرابرکردیا، انھوں نے 14وکٹیں حاصل کیں۔ کوئی بھی کیوی بلے باز ان کے سامنے  ٹک نہیں پایا۔

- Advertisement -

لیگ اسپنر نے پہلے اننگز میں آٹھ جب کہ دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک دن میں دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستان بالر بھی قرار پایا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 418 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی، پہلی اننگز میں حارث سہیل اور بابر اعظم نے شان دار سنیچریاں اسکور کیں۔

یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو نیوزی لیند پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں


ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، کیوی بلے باز بہت محتاط تھے، مگر یاسر شاہ کی نپی تلی بالنگ کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکا۔  

نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا گیا۔ پوری ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آخر نیوزی لینڈ کو اننگز اور سولہ رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاسر شاہ کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر لیگ اسپنر نے کہا کہ وکٹ سپورٹنگ تھا،باؤنس مل رہا تھا، کارکردگی پر خوشی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں