اشتہار

سالانہ حکومتی اجلاس میں 100 سے زائد قومی منصوبے پیش کیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: حکومت کی دوسری سالانہ میٹنگ میں 7 طویل المدتی حکمت عملیاں اور 100 سے زائد قومی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد دو روزہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سنہ 2017 میں انجام دی جانے والی اصلاحات اور وژن 2021 کے مطابق مکمل کیے جانے والے اہداف پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد، کابینہ کے ارکان، ملک کے ایگزیکٹو کاؤنسلز او مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 500 اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔

- Advertisement -

شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ حکومت کا سالانہ اجلاس ایک اہم سنگ میل ہے، یہ اس جذبے اور ٹیم ورک کی عکاسی کرتا ہے جو مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کے وژن کی تکمیل کے لیے سرانجام دیا جارہا ہے۔

اس اجلاس کا مقصد ان کوششوں اور منصوبوں کا ذکر کرنا ہے جو امارات کے وژن 2021 اور صد سالہ منصوبے یو اے ای سینٹینیئل 2071 کی تکمیل کے لیے شروع کیے گئے ہیں اور اگلے 10 برسوں کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہے۔

اجلاس میں 100 سے زائد قومی منصوبے بھی پیش کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں فوڈ سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ثقافت، مستقبل کے حوالے سے مہارتیں، طرز زندگی اور جدید سائنس کے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں