اشتہار

افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 30 شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکا نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

افغان صوبے ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان نے کہا ہے کہ فضائی حملہ ضلع گرمسر میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں طالبان اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان : خوست کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ،28افراد جاں بحق، 38زخمی

افغان میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملہ ضلع گرمسر میں کیا گیا، حملے کے وقت طالبان کی گاڑی مذکورہ گھر کے نزدیک موجود تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کمپاؤنڈ پر ہونے والے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 30 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ایک اور علاقہ مکین نے کہا کہ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ضرور ہے لیکن حملے کا نشانہ بننے والے عام شہری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں